اہم خبریں

امریکا،کمپیوٹرز کے اہم سامان بنانے والی کمپنی کے شریک بانی چل بسے

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی کاروبای شخصیت و ٹیکنالوجی مفکر اور انٹیل کارپوریشن کے شریک بانی گورڈن مور 94 سال کی عمر میں چل بسے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست ہوائی میں گورڈن مور کی طبی موت گھر میں اہلخانہ کی موجودگی میں ہوئی۔ گورڈن مور کے نظرئیے اور سوچ کے باعث کمپیوٹر چِپ ڈیویلپمنٹ کی صنعت میں پیش رفت ہوئی۔انٹیل اور دیگر سیمی کنڈکٹر بنانے والے اب بھی مور کے قانون کے ایک ورژن کے مطابق مصنوعات تیار کرتے ہیں جو پہلی بار 1965 میں وضع کیا گیا تھا۔انٹیل کارپوریشن دنیا کے تقریباً 80 فیصد پرسنل کمپیوٹرز کے اپنے اہم ترین حصے مائیکرو پروسیسر کے ساتھ بناتی ہے۔

متعلقہ خبریں