میڈرڈ (نیوزڈیسک)اسپین کے جنگلات میں رواں سال کی سب سے بڑی آتشزدگی کے نتیجے میں 1500 افراد کو گھر خالی کرنے پڑ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکڑوں فائر فائٹرز آگ بجھانے کیلئے نبرد آزما رہے، یہ آگ ایک روز قبل کو ولانوئیوا ڈی ویور کے علاقے میں لگی تھی۔وزیراعظم پیدرو سانچیز بیلجیئم کے دورے پر ہیں، انہوں نے وہاں بیان دیا کہ ہم بدقسمتی سے سال کی سب سے بڑی آتشزدگی کا سامنا کر رہے ہیں۔آگ پر قابو پانے کے آپریشن میں 450 فائر فائٹرز مصروف عمل رہے، حکومتی ترجمان نے بتایا کہ 30 کلومیٹر کے رقبے پر آگ لگی ہے۔















