اہم خبریں

برازیل کے صدر کو نمونیا ہوگیا، دورہ چین ملتوی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے نمونیا کے سبب دورہ چین ملتوی کر دیا۔پچھلے جمعہ کو وزارت خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر لولا ڈی سلوا بیجنگ جائیں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برازیلی حکام کا کہنا ہے کہ صدر کو نمونیا ہوگیا ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، صنعت کاری، توانائی منتقلی، ماحولیاتی تبدیلی اور دنیا میں امن اور سلامتی کے حوالے سے بات چیت ہونا تھی۔یہ دورہ 26 سے 31 مارچ تک ہونا تھا لیکن برازیلی صدر کو نمونیا ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں