اہم خبریں

امریکی فوج کے شام پرجوابی فضائی حملوں میں 11 جنگجو ہلاک

دمشق(نیوزڈیسک) شام میں ڈرون حملے میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا گیا، حملے میں 5 فوجی بھی زخمی ہوئے جس کے جواب میں امریکی فوج نے شام میں متعدد فضائی حملے کرکے 11 جنگجو ہلاک کر دئیے ،
میڈیارپورٹس کے مطابق شام میں ایک ڈرون حملے میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا گیا، حملے میں 5 فوجی بھی زخمی ہوئے ۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے دعویٰ کیا کہ ڈرون حملہ ایرانی گروپ نے کیا ، جواب میں صدر جوبائیڈن نے ان گروپوں کے زیر استعمال ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی۔سیکریٹری دفاع لائڈ آسٹن نے کہا کہ فضائی حملے ہم پر ہونے والے حملے کے جواب میں کیے گئے۔واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈ جنرل ایرک کوریلا نے آرمڈ سروسز کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر بیان دیا تھا کہ ایران کے پاس اس خطے کی سب سے بڑی اور سب سے اہل ڈرون فورس ہے۔

متعلقہ خبریں