تہران (نیوزڈیسک)ایران کے بعد سعودی عرب اور شام کے تعلقات کی راہیں بھی ہموار ہوگئیں، سعوی عرب اور شام عیدالفطر کے بعد سفارتخانے دوبارہ کھولیں گے۔خلیج کے علاقائی اور سفارتی ذرائع نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور شام کے درمیان ایک دہائی سے منقطع تعلقات بحال ہو رہے ہیں۔سعودی عرب، شام ایک دوسرے کے ممالک میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔سفارتخانے کھولنے کا فیصلہ سعودی عرب میں شامی سینئر انٹیلیجنس اہلکار سے گفتگو میں ہوا۔خیال رہے کہ شام میں 2011 کی خانہ جنگی کے بعد سے بیشتر عرب ریاستوں کے شام سے تعلقات منقطع ہیں۔















