جرمنی سے 53 سالہ غازی جاسم سائیکل پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے اور سرزمین مقدس پر پہنچتے ہی جان آفریں کے سپرد کر دی

مکہ مکرمہ(اے بی این نیوز) 73 روز قبل جرمنی سے 53 سالہ غازی جاسم نے سائیکل پر مسجد الحرام جانے کے لیے رخت سفر باندھا تھا ،وہ رب کی خوشنودی کے لیے پایہ استقلال کے ساتھ مقدس سفر پر رواں دواں رہے اور ہر آنے والی مشکل کا مسکرا کر مقابلہ کیا،غازی جاسم جیسے ہی اپنی منزل مقصود پر پہنچے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ زار و قطار روتے ہوئے نماز ادا کی اور اسی دوران انتقال کرگئے،مسجد الحرام میں ہی ان کی نماز جنازہ پڑھائی گئی اور سرزمین مقدس میں تدفن ہوئی۔ مکہ مکرمہ میں انتقال اور وہیں دفن ہونے کی خواہش کا اظہار کر چکے تھے اور اللہ نے ان کی یہ تمنا پوری کردی اور اللہ پاک نے ان کی دعا قبول کر لی۔