نیویارک(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر، ٹیسلا اور سپس ایکس کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیرترین شخص بننے میں ناکام ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے برنارڈآرنلٹ نے ایلون مسک کو امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم کر دیا،گزشتہ ماہ ایلون مسک فرانس کے برنارڈ آرنلٹ کومات دیتے ہوئے دنیا کے سب سے زیادہ دولت مند شخص بنے تھے،تاہم صرف 48گھنٹوں میں ہی مسک دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے اور فرانسی برنارڈ آرنلٹ ایک بار پھر دنیا کے دولت مند شخص بن گئے۔2دن میں ایلون مسک کی دولت میں 7.71ارب ڈالر کی کمی آئی،جس کے بعدوہ 176ارب ڈالر کی دولت کیساتھ دنیا کے امیر ترین شخص کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے،جبکہ برنارڈ آرنلٹ187ارب ڈالر کی دولت کیساتھ ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔















