اہم خبریں

روس سے 5 ہزار میٹرک ٹن گندم لانے والا بحری جہاز گوادر میں لنگر انداز

گوادر(نیوزڈیسک) روس سے گندم لے کر آنے والا پہلا جہاز کامیابی کے ساتھ گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق روس سے آنے والا بحری جہاز اب سے کچھ دیر قبل کامیابی کے ساتھ گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا، جہاز میں 50000 میٹرک ٹن گندم لدی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 9 جہازوں میں سے یہ پہلا جہاز ہے جو روس سے گندم لیکر گوادر پہنچا جبکہ مزید 8 آئندہ دنوں میں گوادر پہنچیں گے۔

متعلقہ خبریں