مسلح یوکرینی گروپ نے برینسک میں کئی افراد کو یرغمال بنا لیا، روس کا الزام

ماسکو(نیوزڈیسک) روسی حکام نے کہا ہے کہ مسلح یوکرینی گروپ نے برینسک میں کئی افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ روسی افواج یوکرین کے تخریب کار گروپ سے لڑ رہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکام نے مزید کہا کہ برینسک میں یوکرینی دہشتگردوں سے نمٹنے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب کریملن نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کل (جمعہ کو)ہونے والے سیکیورٹی کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے برینسک حملے کی رپورٹس کو روس کی طرف سے جان بوجھ کر اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔