اہم خبریں

افغانستان میں ٹی ٹی پی پر IEDحملہ، اہم کمانڈروں سمیت 6دہشتگر د ہلاک

خوست(اے بی این نیوز   )افغانستان کے صوبے خوست میں ٹی ٹی پی پرIEDحملہ کیا گیا جس میں۔ذرائع کے مطابق اہم کمانڈروں سمیت 6دہشتگر د ہلاک جبکہ 15 شدیدزخمیہو ئے،۔ ہلاک دہشتگرد کمانڈروں میں عبدالمنان، عالم خان مدہ خیل، کجیر اور 3نا معلوم دہشتگرد شامل ہیں۔زخمی دہشتگردوں میں کمانڈر فضل امین،کمانڈر محمد عرف طوفان، کمانڈر نُور پایو خان، فقیر اللہ، تروزئی، سَت کئی، علی سر خان، زبیر، ہجرت اللہ،کمال،شیر افضل، بخت اللہ، زبیح اللہ اور 2نامعلوم دہشتگرد شامل ہیں۔دھماکے کے بعد ٹی ٹی پی کی لیڈر شپ میں شدید مایوسی اور اختلافات کی لہر ہے،۔ٹی ٹی پی کے حلقوں میں یہ بات ہو رہی ہے کہ پاکستان کا وَفد جو افغانستان آیا تھا،اُس کے بعد ٹی ٹی پی کے لئے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ ۔ٹی ٹی پی کے نچلے درجے کے دہشتگردوں کے درمیان ٹی ٹی اے کی سینئر لیڈر شپ کے متعلق شکوک و شبہات مزید بڑھ گئے۔یہ واقعات ٹی ٹی پی کے اندر بڑھتی ہوئی Intelligence ingressکا ایک واضح نشان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک علیحدہ واقعہ میں ٹی ٹی پی کے عمر میڈیا گروپ کا انچارج مکرم حراسانی بھی شدید زخمی ہو ئے۔

متعلقہ خبریں