کانکر(نیوزڈیسک) نیکسل باغیوں نےریاست چھتیس گڑھ میں فوج اورنائرائن پور میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں کم از کمدرجنوں اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔بھارت سے آزادی کے گڑھ ریاست چھتیس گڑھ میں نیکسل جنگجوؤں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور مودی سرکار کی گرفت کمزور ہونے لگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں دو مختلف واقعات میں بھارتی فوج اور پولیس کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ ضلع کانکر میں نیکسل جنگجوؤں نے بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ کردیا۔حملہ اتنا اچانک تھا کہ بھارتی فوجی بوکھلا گئے اور انھیں سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں جنگجوؤں کے حملے میں 7 اہلکار مارے گئے، حملے میں بھارتی فوج کا ایک افسر مارا گیا جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ہلاک افسر کی شناخت 28 سالہ موتی رام انچلا کے نام سے ہوئی ہے۔ نیکسل جنگجو بھارتی فوج کا اسلحہ اور گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔اسی طرح چھتیس گڑھ کے ایک اور علاقے نارائن پور میں بھارتی پولیس کی ایک گاڑی کو بارودی سرنگ دھماکے میں اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔دونوں حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز بھی سکما ضلع میں ایک نیکسل جنگجوؤں کے ساتھ مقابلے میں 3 پولیس اہلکار مارے گئے تھے جب کہ 20 فروری کو آزادی کے جنگجوؤں کے ایک حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔















