واشنگٹن(نیوزدڈیسک)امریکی ارب پتی تاجر تھامس لی نے اپنے ہی آفس میں خودکشی کرلی،وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق امریکی ارب پتی تاجر تھامس لی نے مینہیٹن میں 78 سال کی عمر میں خودکشی کی، تھامس لی نے سر پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا، ان کی لاش باتھ روم کے فرش پر پڑی تھی،غیرملکی میڈیا کے مطابق صبح سے آفس میں نظر نہ آنے پر ملازمہ انہیں دیکھنے کے لیے کمرے میں گئی جہاں اس نے ان کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی،پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے،تھامس لی ایک کامیاب بزنس مین تھے۔ خاندان کا کہنا ہے کہ تھامس لی ایک انسان دوست آدمی تھے ۔ انہوں نے نے لنکن سینٹر، میوزیم آف ماڈرن آرٹ، برینڈیس یونیورسٹی، ہارورڈ یونیورسٹی اور میوزیم آف جیوش ہیریٹیج سمیت کئی تنظیموں کے بورڈز پر خدمات انجام دیں۔















