اہم خبریں

امریکا نے چین کے جاسوس عبارے کے نئی تصویر جاری کردی

واشنگٹن (نیوزڈیسک)چند روز قبل امریکا کی جانب سے مبینہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرائے جانے کے بعد امریکی محکمہ دفاع نے جاسوس طیارے کے کاک پٹ سے لی گئی سیلفی جاری کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ سیلفی اس وقت لی گئی تھی جب پائلٹ نے چینی غبارے سے اونچی اڑان بھرتے ہوئے غبارے اور طیارے کی سیلفی لی۔ اس غبارے کو امریکی فوج نے رواں ماہ کے شروع میں نے مار گرایا تھا۔پائلٹ کی طرف سے لی گئی پروفائل تصویر میں غبارے پر طیارے کا سایہ اور غبارے کے پے لوڈ کی واضح تصویر دکھائی دیتی ہے۔ یہ تصویر اس وقت لی گئی جب غبارہ امریکی فضائی حدود سے گذر رہا تھا۔غبارے کو سب سے پہلے 28 جنوری کو امریکا میں دیکھا گیا تھا اور آخر کار اسے امریکی فوج نے جنوبی کیرولینا کے ساحل پر مار گرایا تھا۔ حکام کے مطابق غبارہ انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے کی کارروائیاں کرنے کے قابل تھا۔

متعلقہ خبریں