اہم خبریں

سابق فلسطینی وزیر اعظم احمد قریع85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

غزہ(اے بی این نیوز)فلسطین کے سابق وزیر اعظم احمد قریع 85سال کی عمر میں انتقال کر گئے،قریع اکتوبر 2003سے مارچ 2006تک فلسطینی وزیر اعظم رہے اور متعدد دیگر اعلی عہدوں پر بھی فائز رہے ،فلسطینیمیڈیا نے ان کی وفات کی تصدیق کی ہے،احمد قریع 1937میں یروشلم کے قصبے ابو دیس میں پیدا ہوئے اور 1968میں فلسطینی قومی آزادی کی تحریک “فتح” میں شامل ہوئے، انہوں نے 70 کی دہائی کے اوائل میں بیروت میں صامد فائونڈیشن کی بنیاد رکھی اور 2008تک اس کے جنرل منیجر کے عہدے پر فائز رہے،وہ تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او)میں شعبہ اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز رہے اور اسلامی ترقیاتی بینک میں فلسطین کے گورنر کے طور پر بھی کام کرتے رہے،انہوں نے اگست 1989میں الفتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن کا عہدہ سنبھالا، اور وہ تنظیم آزادی فلسطین کی مرکزی کونسل کے رکن اور فلسطینی قومی کونسل کے رکن بھی رہے،انہیں پہلی فلسطینی حکومت میں 1994-1996کے دوران وزیر اقتصادیات اور تجارت اور وزیر صنعت مقرر کیا گیا تھا،وہ جنوری 1996میں ہونے والے پہلے فلسطینی قانون ساز انتخابات میں یروشلم خطے کی نمائندگی کرنے والی فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن تھے اور 1996میں فلسطینی قانون ساز کونسل کے صدر منتخب ہوئے اور 2003تک اس عہدے پر فائز رہے۔

متعلقہ خبریں