اہم خبریں

ضلع کپواڑہ میں اجتماعی زیادتی کے سانحے کو32سال مکمل

کپواڑہ ( اے بی این نیوز  ) ضلع کپواڑہ میں اجتماعی زیادتی کے سانحے کو32سال مکمل۔بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ 23فروری1991 کو بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے گاؤں کنن پوش پورہ میں 100 سے زائد بے گُناہ کشمیری خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ 17مارچ1991 کو چیف جسٹس جموں و کشمیر کے تحقیقاتی کمیشن کے سامنے 53کشمیری خواتین نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے عصمت دری کا اعتراف کیا اور 15سے21مارچ1991 کے دوران ہونے والے طبی معائنوں میں 32کشمیری خواتین پر تشدد اور جنسی زیادتی ثابت ہو ئی۔

متعلقہ خبریں