واشنگٹن میں کاسکیڈ سلسلہ وار پہاڑوں میں برفانی تودہ گرنے سے 3کوہ پیما ہلاک

واشنگٹن(اے بی این نیوز)امریکی ریاست واشنگٹن میں کاسکیڈ سلسلہ وار پہاڑوں میں برفانی تودہ گرنے سے 3کوہ پیما جان کی بازی ہار گئے،حکام نے بتایا کہ چھ کوہ پیمائوں کے گروپ نے اختتام الہفتہ سیئٹل سے 113کلومیٹر مشرق میں واقع 2,653میٹر اونچی کولچک چوٹی کو سر کرنے گئے تھے، ان میں سے 3 کوہ پیما برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے جبکہ دیگر 3کوہ پیمائوں کو امدادی ٹیموں نے بچالیا ہے،اس حادثے کو امریکہ میں سب سے مہلک برفانی تودے کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے اس سے دو سال قبل یوتاہ میں برفانی تودے گرنے سے اسکی کرنے والے چار افراد کی موت ہو گئی تھی۔