اہم خبریں

بھارت، دلہا نے مبینہ طور پر ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی

نئی دہلی(اے بی این نیوز)بھارت میں ولیمے کے روز دلہا نے مبینہ طور پر دلہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی،بھارتی میڈیا کیمطابق واقعہ ریاست چھتیس گڑھ میں پیش آیا جہاں ایک نوبیاہتا جوڑا شادی کے بعد خوشی خوشی گھر روانہ ہوا لیکن شادی کے تیسرے روز وہ اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا اور ان کے جسموں پر چھریوں کے وار کے نشانات تھے،پولیس کا کہنا تھاکہ خدشہ ہے جوڑے کے درمیان کمرے میں جھگڑا ہوا جس دوران شوہر نے پہلے اپنی نئی نویلی دلہن کو چھری کے وارکرکے قتل کیا اور پھر خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،پولیس کے مطابق 22سالہ کہکشاں بانو اور24سالہ اسلم کی شادی اتوار کو ہوئی تھی جس کے بعد منگل کے روز ولیمے کی تیاریاں جاری تھیں لیکن گھر والوں کی جانب سے مسلسل دروازہ کھٹکھٹانے پربھی اندر سے کسی نے دروازہ نہ کھولا جس پر اہلخانہ نے کھڑکی توڑی تو دونوں کی لاشیں خون میں لت پت تھیں،پولیس کاکہنا تھاکہ دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کمرے سے ایک چھری بھی برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں