اہم خبریں

مارک شیٹ نہ دینے پر طالبعلم نے پرنسپل کو آگ لگادی

بمبئی(نیوزڈیسک) فارمیسی کے سابق طالبعلم نے مارک شیٹ نہ دینے پر پرنسپل کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔بھارتی میڈیا کیمطابق مدھیہ پردیش میں اندور کالج کی پرنسپل گھر جانے کیلئے باہر ہی نکلی تھیں کہ نوجوان نے ان پر پیٹرول پھینکا اور آگ لگا دی۔ پرنسپل کو آگ نے بری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہ اسی حالت میں دوبارہ کالج کی طرف بھاگیں۔کالج کے دیگر اساتذہ اور اسٹاف نے کسی طرح آگ بجھائی اور 54 سالہ پرنسپل ویمکتا شرما کوہسپتال منتقل کردیا جہاںڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جسم 90 فیصد تک جھلسنے کے باعث پرنسپل کی حالت تشویشناک ہے۔کالج کے ہی سکیورٹی گارڈ نے پرنسپل کو آگ لگانے والے نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ نوجوان کے ہاتھ اور سینہ پر بھی زخم آئے۔طالبعلم آشوتوش شریواستو اسی کالج کے شعبہ فارمیسی کا سابق طالب علم تھا۔طالب علم کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس جولائی سے پرنسپل مارک شیٹ دینے میں ٹال مٹول سے کام لیتی رہیں جس پر میں غصے میں آگیا۔

متعلقہ خبریں