افغان فورسز کی ایف سی چیک پوسٹوں پر فائرنگ، اہلکار زخمی

طورخم(نیوز ڈیسک) سرحد پر افغان فورسز کی ایف سی چیک پوسٹوں پر فائرنگ ایک ایف سی اہل کار زخمی ہوگیا۔ایف سی ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزر گاہ پر دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ایک ایف سی اہلکار کے زخمی ہونے کے علاوہ کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ زخمی ایف سی اہل کار کو سی ایم ایچ لنڈی کوتل منتقل کردیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق افغان سکیورٹی حکام نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو گزشتہ شام ہرقسم آمدورفت کے لیے بند کردیا تھا، جس کے بعد سے طورخم سرحدی گزرگاہ بدستور بند ہے اور پیدل آمدورفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔