چین کے معروف بینکر باؤ فین لاپتا ہوگئے،تلاش جاری

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کے مشہور بینکر باؤ فین (Bao Fan) لاپتا ہوگئے جس کے بعد فنانس انڈسٹری کے افراد میں بے چینی کی کیفیت ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق باؤ فین کی کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کا بینکر سے رابطہ نہیں ہو پارہا۔ ہائی پروفائل بینکر باؤ فین کی گمشدگی چین کی مالیاتی صنعت پر ایک نئے سرے سے پابندی کی قیاس آرائیوں کو ہوا دے رہی ہے۔ اس معاملے سے واقف ایک شخص نے کہا ہے کہ بینکر کے اہل خانہ کو بتایا گیا تھا کہ وہ تحقیقات میں مدد کر رہے ہیں۔باؤ فین کی کمپنی کے سابق صدر سے حکام گزشتہ ستمبر سے تحقیقات کر رہے ہیں۔