اہم خبریں

شفٹ ختم، اب گھر جائیں! بھارتی کمپنی نے آفس ٹائم ختم ہونے کے بعد سسٹم بند کردئیے

اندور(نیوزڈیسک)بھارتی شہر اندور کی ایک مقامی کمپنی ملازمین کے کام کی شفٹ ختم ہونے کے بعد پہلے ان کی ڈیسک ٹاپ اسکرین پر انتباہ جاری کرتی ہے اور پھر سسٹم بند کردیتی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ ان پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر اندور کی کمپنی کے چرچے ہیں جو کہ ایک شفٹ کا وقت ختم ہونے کے بعد ڈیسک ٹاپ پر وارننگ جاری کرتی ہے اور پھر سسٹم بند کردیتی ہے۔ یہ تصویر تانوی کھنڈیلوال کی جانب سے لنکڈ ان پر شیئر کی گئی جو کہ سافٹ گرڈ کمپیوٹرز میں ملازم ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے شفٹ کے اختتام پر ملازمین کو کہا جاتا ہے کہ سسٹم بند کرکے گھر جائیں ورنہ کمپیوٹرز خود ہی بند ہوجائیں گے۔تانوی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے آفس والوں نے یہ اقدام اس لیے کیا ہے تاکہ نجی زندگی اور آفس کا کام ایک دوسرے کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔انہوں نے کہاکہ اگر آفسز میں ایسا ہونے لگے تو کسی بھی ملازم کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ خبریں