اہم خبریں

ترکیہ میں اب تک 4 ہزار 300 سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈ

انقرہ (نیوزڈیسک)ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد سے اب تک 4 ہزار 300 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کیے جا چکے ہیں۔ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے سے مجموعی اموات کی تعداد 41 ہزار 987 ہو چکی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرا ت کو ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے جاری اعداد وشمار میں بتایاکہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 36 ہزار 187 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں