اہم خبریں

نیوزی لینڈ، سمندری طوفان نے پانچ افراد کو نگل لیا،19ہزار افراد بے گھر

نیوزی لینڈ (نیوزڈیسک) سمندری طوفان گبرئیل نے مزید پانچ افراد کو نگل لیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفان گزرنے کے بعد نیوزی لینڈ میں بحالی کی کوششیں جاری ہیں، بارشوں اور سیلاب کے باعث 9 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ شہروں میں رابطے اور رسائی کے ذرائع بدستور منقطع ہیں، جہاں ہیلی کاپٹروں کی مدد سے پانی، خوراک اور فیول لوگوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔نیوزی لینڈ، سمندری طوفان گبرئیل کی شدت کم ہونے لگی۔مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے مشرقی حصوں میں مزید بارشوں کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے نارتھ آئرلینڈ میں اتوار سے بارشوں کا سلسلہ جاری تھا۔

متعلقہ خبریں