کیویز نے شاہینوں کو دبوچ لیا،پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

راولپنڈی (  اے بی این نیوز   )پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسول نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا تاہم 55 کے مجموعی سکور پر صائم ایوب 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد

مزید پڑھیں :ایک ہزارسے زیادہ فارم45الیکشن منیجمنٹ سسٹم پراپلوڈ
محمد رضوان نے بابراعظم کا اچھا ساتھ دیا۔ بابراعظم 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 23رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر باہر چلے گئے جس کے بعد عثمان خان بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 5 رنز بناسکے۔ شاداب خان نے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ عرفان خان 30 اور افتخار احمد 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان
مزید پڑھیں :ضمنی الیکشن ، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج ، کون آگے کون پیچھے،جانئے

نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی نے 2 جبکہ جیک ڈفی اور بریسول نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 18.2 اوورز میں 179 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے 42 گیندوں پر 9 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 87 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلا دی، دیگر کیویز بلے

مزید پڑھیں :نئے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر کا منگل کو چارج سنبھالنے کا امکان

بازوں میں فاکس کرافٹ 31، ٹم رابنسن 28 اور ٹم سیفرٹ 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

مزید پڑھیں :آج بروزاتوار 21اپریل 2024 موسم کیسا رہے گا؟الرٹ جاری