آج بروزاتوار 21اپریل 2024 موسم کیسا رہے گا؟الرٹ جاری

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، وزیرستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں :ستاروں کی روشنی میں آج اتوار21اپریل 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟
آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، وزیرستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):خیبرپختونخوا: مالم جبہ 66، دیر (لوئر 43، بالائی 17)، باچا خان ایئرپورٹ 36، پشاور (سٹی 32، ایئرپورٹ 15)، کاکول 31، سیدو شریف28، تخت بائی 17، چراٹ 16، میرکھانی 11، پٹن، بالاکوٹ10، دروش 09، کالام

07، ڈی آئی خان (ائرپورٹ)06، چترال 04، پاراچنار 03،کشمیر: مظفر آباد (ائرپورٹ 42، سٹی 35)، راولاکوٹ 41، گڑھی

دوپٹہ 32، کوٹلی 07،پنجاب: ڈی جی خان 11، سیالکوٹ (سٹی)10، مری 08، اٹک، خانپور 06، راولپنڈی (کچہری، شمس آباد 04، چکلالہ 02)، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ، ایئرپورٹ 03، بوکرا، گولڑہ 02، سید پور01)، منگلا، ملتان (ایئرپورٹ)03، نارووال

02، جہلم، کوٹ ادو01، گلگت بلتستان: بگروٹ 06، بلوچستان: ژوب میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد، شہید بینظیر آباد38، چھور اورمٹھی میں37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔