ہلال احمر کے2 کارکنوں سمیت 150 فلسطینی قیدی رہا

غزہ(نیوزڈیسک) مشرق وسطیٰ میں کشیدہ حالات میں امن کی ہوا کا ایک جھونکا ، اسرائیل نے یرغمال بنائے گئے 150 فلسطینی شہریوں کو رہا کردیا۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق غزہ کراسنگ اتھارٹی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فلسطینی قیدیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا کچھ ثابت ہونے پر انہیں رہا کرنا پڑا، رہائی پانے والوں میں فلسطینی ہلال احمر کے 2 کارکن بھی شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌فیض آباد کمیشن : سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید کو کلین چٹ مل گئی

رہا ئی پانےوالے فلسطینی قیدیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔فلسطینی پرزنرز ایسوسی ایشن کیمطابق غزہ اور مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے 9 ہزار ایک سو فلسطینی اسرائیل کی قید میں ہیں۔ قیدیوں میں اکتوبر7 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد شامل نہیں ۔