عدالت سے پوچھیں نواز شریف کی واپسی پر کیا کرے گی؟افغان مہاجرین کونہیں نکال رہے،غیرقانونی طریقے سے آنے والوں کوبھیجاجارہا ہے،نگران وزیراعظم

پشاور ( اے بی این نیوز    )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پشاورمجھے اپنے گھرکی طرح لگتاہے،خیبرپختونخوامیں میرے بہت سے پرانے دوست ہیں،ان سے پشاورچیمبرآف کامرس کا وفد ملاقات کر رہا تھا،نگران وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پشاوراورپشتوایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں،پاکستان کی تمام مقامی زبانیں ہماری ہیں،چیمبرآف کامرس کے وفدنے نگران وزیراعظم کوروایتی پگڑیی پہنائی۔خیبرپختونخوامیری شخصیت کے اندررچ بس گیا ہے،صوبے کے لوگوں کی ثقافت،اقدار سے دلی وابستگی ہے،میں نے یہاں کے لوگوں میں صداقت دیکھی ہے،خیبرپختونخواکے عوام نے دہشتگردی کابہادری سے مقابلہ کیا،خیبرپختونخوانے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے شمارقربانیاں دیں،شہداکی قربانیوں کوفراموش نہیں کرسکتے،ہمارااپنے ہمسائلے سے ایک صحت مندتعلق ہوگا،افغان مہاجرین کونہیں نکال رہے،غیرقانونی طریقے سے آنے والوں کوبھیجاجارہا ہے،ملک کی بہتری کیلئے ذاتی مفادات کوپس پشت ڈالناہوگا،خیبرپختونخواکے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے،غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کومتعلقہ ممالک واپس بھیجاجارہا ہے،کوشش ہے مختصروقت میں بہترین کام کرکے جائیں،کالعدم ٹی ٹی پی سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے،عدالت سے پوچھیں کہ وہ نواز شریف کی واپسی پر کیا کرے گی؟ جواب پوچھتے ہیں تو مزید سوالات سامنے رکھ دیتے ہیں۔