پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ غیرآئینی ہوا تو برقرار نہیں رہے گا،چیف جسٹس

اسلام ( اے بی این نیوز  )پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ غیرآئینی ہوا تو برقرار نہیں رہے گا،یہاں بینچ ادھر ادھر کر کے فیصلے کئے جاتے رہے وہ ٹھیک ہے؟جج کو روکا بھی جاتا رہا کہ آپ فلاں کیس نہیں سن سکتے،عابد زبیری کیلئے بھی سوال چھوڑ رہا ہوں وہ اس پر بات کریں نا،میں خاموشی سے بیٹھا سن رہا تھا ،اتنا نہ مجبور کریں کہ بولنا پڑے اب بول دیا ہے، کیا سپریم کورٹ میں بینچ ادھر ادھر کر کے فیصلے بدلنا ٹھیک تھا؟چیف جسٹس کے پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیخلاف درخواستوں پر ریمارکس، کہا تلوار کے نیچے گردن ہو تو بھی لوگوں نے کلمہ پڑھا، پڑھ لیا تو بات ختم،کسی کی نیت پر کیوں بات کریں، پارلیمان کو عزت دیں تاکہ وہ ہمارے فیصلوں پر عمل کریں، قانون اچھا یا برا ہونے پر بحث ہوسکتی ہے،عدالتی فیصلوں کی پابندی اور ان پر عملدرآمد ضروری ہے، بہت ہوگیایہ کھلواڑ کہ پارلیمنٹ قانون سازی نہیں کرسکتی،آئین میں کہاں لکھا ہے کہ عدالتی فیصلے بھی قانون ہونگے؟ ہمیں اداروں کی عزت رکھنی چاہیے،پارلیمنٹ ہماری دشمن نہیں ہے نہ ہم پارلیمنٹ کے دشمن ہیں،پارلیمنٹ ایک قدم آگے جاسکتی تھی لیکن نہیں گئی،اسے ہم پر اعتمادتھا،ہم مل کرچل سکتے ہیں