پی ڈی ایم، اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کا بروقت الیکشن کے انعقاد پر اتفاق

اسلام آباد( اے بی این نیوز      )وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادیوں کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد،اجلاس میں نگران سیٹ اپ، نئی مردم شماری اور اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت کی گئی،پی ڈی ایم، اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کا بروقت الیکشن کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا،مردم شماری کے معاملہ پر مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ قابل قبول ہو گا، ایم کیو ایم نے نگران وزیر اعظم کے نام پر مشاورت کے لئے مزید وقت مانگ لیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے نگران وزیر اعظم سے متعلق اتحادیوں سے آج رات تک تجاویز مانگ لیں،اجلاس میں محسن داوڑ نے بھی نگران وزیر اعظم کے لئے دو نام تجویز کئے، اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کو نگران وزیر اعظم بنانے کی تجویز زیر غور آئی،وزیراعظم جسے مناسب سمجھیں نگران وزیر اعظم نامزد کر دیں، اتحادی رہنماوں کی تجویز,، نگران وزیراعظم کیلئے فواد حسن فواد، جاوید ہاشمی ،یعقوب ناصر کے نام پر غور، میاں منشا ،حفیظ شیخ ،جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔