راولپنڈی(نیوزڈیسک)القادرٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں طلب کئے گئے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنا بیان عدالت میں ریکارڈ کرا دیا۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نےاڈیالہ جیل میں کی، سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
پرویز خٹک نے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کابینہ اجلاس کا احوال بیان کیا جبکہ اس موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔سابق وزیردفاع پرویز خٹکنے اپنے بیان میں کہا کہ نیب نے مئی 2023 میں مجھ سے 190ملین پاؤنڈ کے حوالے سے بیان لیا،
شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا تھا کہ باہربھجوائی گئی غیر قانونی طور بڑی رقم برطانیہ میں پکڑی گئی ہے، شہزاد اکبر نے بتایا کہ برآمد کی گئی بھاری رقم پاکستان کو واپس ملنے کی توقع ہے ۔سابق وفاقی وزیر نے عدالت کو اپنے بیان میں بتایا کہ یہ معاملہ کابینہ کے ایجنڈے پر نہیں تھا،معاملہ اجلاس میں اضافی ایجنڈے کے طور پر سامنے لایا گیا، اضافی ایجنڈے پر مجھ سمیت دیگر کابینہ اراکین نے اعتراض کیا تھا،
کابینہ میں رقم کے حوالے سے کاغذات بند لفافے میں پیش کئے گئے، اضافی ایجنڈے کی منظوری کابینہ سے لی گئی۔آج کی سماعت میں ایک گواہ پر جرح مکمل اور ایک گواہ کا بیان قلمبند ہوا، عدالت نے ریفرنس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں: حکومت کاپشاور میں ،9 10 محرم کو موبائل فون سروس بارے بڑا فیصلہ