اہم خبریں

حکومت کاپشاور میں ،9 10 محرم کو موبائل فون سروس بارے بڑا فیصلہ

پشاور (نیوز ڈیسک )حکام نے عاشورہ کے جلوسوں کے دوران سیکورٹی وجوہات کی بنا پر خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر قاسم علی نے ایک نجی نیوز چینل کو بتایا کہ اس دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے موبائل فون کے سگنل دو دن کے لیے معطل رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ان دنوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے کیونکہ پشاور سمیت پاکستان بھر میں حضرت امام حسین کی شہادت کی یاد میں جلوس اور خصوصی اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں۔دریں اثنا، وفاقی حکومت نے عاشورہ 2024 کے موقع پر 9 اور 19 محرم (16 اور 17 جولائی) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نئے ہجری سال 1446 کا پہلا دن 8 جولائی بروز پیر کو منایا گیا۔کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبائی اور ضلعی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں نے اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد کئے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا سپریم کورٹ سے نیب ترمیمی کیس میں حکومت کی انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کرنے کا مطالبہ

متعلقہ خبریں