ہفتہ10اکتوبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
آپ کو اپنے مالی معاملات کے حوالے سے آج اہم پیشرفت ملے گی جس طرف سے بھی خطرات کا سامنا تھا وہ خ تم ہو گا اور کوئی دوست مدد کے لئے تیار ہو گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وارثتی امور میں کامیابی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں جو لوگ بیماری میں تھے انشاءاللہ اب شفاءکی جانب چل پڑے ہیں، پرانے جھگڑے اب حل ہوںگے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
نوکری کرنے والوں کو اب سنبھل کر چلنا ہو گا البتہ کاروباری حضرات کےلئے اچھے دِنوں کی آمد ہے اور جو قرض وغیرہ میں پھنسے ہوئے تھے وہ بھی اب آزاد ہوںگے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
مشکل حالات ضرور ہیں مگر اللہ نے چاہا تو ان میں سے نکل جائیں گے اب فکر مندی کی کوئی بات نہیں،جن لوگوں نے مشکل دن گزارے ہیں اب خوشخبریاں حاصل کرینگے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی بھی کام میں اندازے سے کام کر رہے ہیں وہ خود کےساتھ زیادتی کریں گے اس طرح نقصان ہو گا آپ کا فوکس ہر چیز پر رہنا چاہئے،غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنوں کی جانب سے شدید مخالفت کا سلسلہ جاری ہے آ پ کو اپنا صدقہ دینا ہو گا اور جس طرح سے بھی ممکن ہو اپنے آپ کو ان سے دور کریں ورنہ بات بڑھ جائے گی۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو آج صبح سے ہی اچھے دِنوں کے بارے میں کوئی اہم خبر ملے گی جس بھی بات کو لےکر پریشان تھے انشاءاللہ اُس کا بھی کوئی حل ضرور نکل آئے گا فکر نہ کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
خواتین اپنی صحت کا خاص طور پر خیال رکھیں جو نوکری کرنا چاہتی ہیں وہ اب قدم اٹھا سکتی ہیں اور آج اپنوں کے درمیان اختلافات والا دن بھی ہے غصہ کم کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک راستے کی رکاوٹ انشاءاللہ دور ہو گی اور جس معاملے کو لے کر پریشان تھے وہ بڑی تیزی سے حل ہو گا۔اولاد کے حوالے سے بھی آج ایک مسئلہ حل ہو گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی ایک خواہش اب جلد پوری ہونے کے قریب ہے آپ کو آج کسی طرف سے کوئی اچھی خبر بھی ملے گی اور جو رکاوٹ محسوس کر رہے ہیں وہ بھی دور ہو گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج کل آپ کی توجہ فضول کاموں کی طرف ہے ایک اچھے وقت کو ضائع بھی کر رہے ہیں جو خود سے زیادتی ہے آج کا دن پھر موقع دے رہا ہے کچھ کر لیں اپنے لئے۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اولاد پر توجہ رکھیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو جو لوگ اپنے معاملات کو ٹھیک نہیں کریں گے وہ اپنے ہاتھوں اپنا مستقبل خراب کریں گے قدرت بار بار مواقع فراہم نہیں کرتی۔
مزیدپڑھیں: آج بروز ہفتہ 10 اکتوبر صرافہ بازار میں سونے کی قیمت















