موبائل ڈیوائسز استعمال کرنیوالے بچے دیر سے بولنا شروع کرتے ہیں،تحقیق

اٹاوا(نیوزڈیسک) موبائل فون کا زیادہ استعمال بچوں کی بولنے کی صلاحیت متاثر کرتا ہے ۔امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں کہا گیا کہ جو بچے موبائل ڈیوائسز استعمال کرتے ہیں انہیں دوسرے بچوں کے مقابلے میں بولنا دیر سے شروع کرتے ہیں۔ اس حوالے سے چھ ماہ سے دو سال تک کی عمر کے 900 بچوں پر تحقیق کی گئی جس کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ جو بچے موبائل فون یا ہینڈ ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہیں انہیں دوسروں بچوں کے مقابلے میں اظہارخیال کیلئے زیادہ دیر لگتی ہے ، جو بچے روز آنہ 30 منٹ تک موبائل یا دوسری ڈیوائسز استعمال کرتے ہیں و ہ دوسرے بچوں کے مقابلے میں 49فیصد دیر سے بولتے ہیں،فون کا زیادہ استعمال بچوں کی مواصلاتی مہارتوں ، سماجی تعلق اور باڈی لینگویج کو متاثر کرتا ہے ۔ اس حوالے سے امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس کے ماہرین نے والد ین کو 18 ماہ سے کم عمر بچوں کو ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسزموبائل فون ٹیبلٹس یا دوسری ڈیواسز سے دور رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ موبائل ڈیوائسز کے زیادہ استعمال سے بچے ضدی اور چڑچڑے ہو جاتے ہیں