برڈ فلو ،انسانوں کیلئے بھی خطرہ ہوسکتا ہے،عالمی ادارہ صحت

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے اس بات سے خبردار کیا ہے کہ برڈ فلو ممکنہ طور پر انسانوں کیلئے بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ایویان انفلوئنزا (برڈ فلو) سے انسان کیلئے بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ برڈ فلو کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے عالمی سطح پر پرندوں کی اموات بڑھ رہی ہیں، H5N1 انفلوئنزا پرندوں کے ساتھ ساتھ دودھ دینے والے جانوروں میں پھیل رہا ہےجو انسانوں کے لیے بڑا خطرہ ہے ، 2021 سے اب تک 8 لوگ H5N1 سے متاثر ہوئے ہیں ۔