تعلیم کے بغیر کو ئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، ذکریا خان مقپون

سکردو(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کے سنیئر وزیر راجہ ذکریا خان مقپون نے کہاہے کہ کیڈٹ کالج سکردو کو مثالی ادارہ بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، صوبائی حکومت نے کالج کیلئے پہلی مرتبہ فنڈز جاری کیے ، پانی اور بجلی کے مسائل کا بھی جل خاتمہ کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کیڈٹ کالج سکردو کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی تعمیر وترقی تعلیم سے مشروط ہے ،تعلیم حاصل کیے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔