مجھے ہٹانے کی سازشیں ہورہی ہیں، خالد خورشید

گلگت( اے بی این نیوز     )وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی طرف سے بلایا گیا ہنگامی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہٹانے کی سازشیں ہورہی ہیں۔ اگر مجھے ہٹایا جاتا ہے تو آپ نے متحد رہنا ہے اور عمران خان قائد ایوان کے لئے جو نام تجویز کریں گے ان کا ساتھ دینا ہے۔جس پر وزراءنے کہا کہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے اس فیصلہ ہم خود کریں گے کہ اگلہ قائد ایوان کس کو بنانا ہے۔اس موقع پر وزرائ و ممبران نے مزید کہا کہ ہم آپ سے اس لئے اختلاف رکھتے تھے کہ پارٹی کو نقصان نہ پہنچے۔ ممبران نے مزید کہا کہ ہم آخری دم تک آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقع پر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے مابین ہونے والا معاہدہ بھی زیر بحث آیا جس پر سپیکر امجد زیدی اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے پر رضامندی ظاہر کی۔