بیف پسندے بنانے کا نایاب طریقہ۔۔۔ایسے آپ نے آج تک نہیں کھائیں ہو نگے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) بیف پسندے کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے، آپ کو ایسا طریقہ بتائیں کہ آپ انگلیاں چاٹتے رہ جائیں،آئیں بیف پسندے تیار کرتے ہیں ،اس کے لئے جن اجزا کی ضرورت پڑے گی ان میں بیف پسندے آدھا کلو لہسن، ادرک (پیسٹ) ایک کھانے کا چمچ، ٹماٹر ایک پاؤ، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ (کٹی ہوئی) دو چائے کے چمچ، دھنیا (کٹا ہوا) ایک کھانے کا چمچ، ہری مرچیں، حسب ضرورت، ادرک باریک کٹی ہوئی حسب ضرورت، تیل چوتھائی کپ شامل ہیں،یہ تمال چیزیں لینے کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ اس میں پسا ہوا ادرک، لہسن ڈال کر فرائی کریں۔ اس کے بعد لیموں کا رس، نمک، لال مرچ، دھنیا ڈال دیں اور ٹماٹر بھی باریک کاٹ کر ڈال دیں،پھر اسے ڈھانپ کر پکائیں۔ جب ٹماٹر گل جائیں تو ہری مرچ اور ادرک باریک کاٹ کر ڈالیں۔ تیل اوپر آ جائے تو چولہا بند کر دیں۔ لیجئیے آ پ کے بیف پسندے تیار ہو گئے۔