بارش کے موسم میں سوجی کا حلوہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بارش کے موسم میں سوجی کا حلوہ ہو جائے تو کیا ہی بات ہے ، حلوہ تقریبا ہر ہی گھر میں بنتا ہے لیکن مختلف سٹائل سے کوئی مکھنڈی کھاتا ہے تو کوئی پتلا، کوئی کشمیری حلوہ پسند کرتاہے تو گڑوالا بناتا ہے ،حلوہ جیسا بھی ہو مزے کا ہی ہوتا ہے ۔
سوجی کا حلوہ بنانے کیلئے اجزاء
چھوٹی الائچی۔۔۔۔۔۔۔5عدد
زردے کا رنگ۔۔۔۔۔۔۔آدھی چائےکا چمہ
دودہ۔۔۔۔۔۔۔ آدھی پیالی
لونگیں۔۔۔۔۔۔۔3عدد
تیل۔۔۔۔۔۔۔3کھانے کے چمچ
پانی۔۔۔۔۔۔۔2پیالی
سوجی ۔۔۔۔۔۔۔250گرام
چینی۔۔۔۔۔۔۔ آدھی پیالی
بادام، پستہ اور دیگر خوش میوہ جات ۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
سوجی کا حلوہ بنانے کا طریقہ
سوجی کا حلوہ بنانے کے لیے سب سے پہلے سو جی کو برتن میں ڈالیں ہلکا سا بھون کر علیحدہ رکھ لیں ، اب برتن میں سبز چھوٹی الائچییاں چینی ،لونگ ،زردے کا رنگ ،پانی اور آئل ڈال کر اچھی طرح پکائیں ، جب ابال آ جائے تو سوجی ڈال دیں ، چمچ ہلکے سے چلاتے رہیں ، جتنا آپ کو حلوہ سخت رکھنا ہے اُس وقت تک پکائیں یہ خیال رہے کہ حلوہ کناروں پر نہ لگنے پائے ۔ جب تیار ہو جائے تو باریک کٹے ہوئے خشک میوہ جات ڈال کر پیش کریں ۔