Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بھارت میں ہولی کے دوران مسلمان اور غیرملکی خواتین سے بدتمیزی

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں ہولی کے تہوار پر کئی انتہا پسندوں نے ہلڑ بازی کی اور اس دوران انہوں نے خواتین کو بھی نہ بخشا اور بدتمیزی کرتے ہوئے آپے سے باہر ہوگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں عبایا پہنی مسلمان خواتین پر رنگ اور دیگر چیزیں پھینکی گئیں جبکہ غیر ملکی بلاگر خواتین کو ہراساں کیا گیا۔منع کرنے کے باوجود انتہا پسند غیر مناسب طریقے سے رنگ لگانے کے بہانے بلاگرکو چھوتے رہے۔اس دوران غیر ملکی خاتون بلاگر کا شوہر بھی انتہا پسندوں پر برس پڑا اور اس نےہجوم کو رنگ لگانے سے منع کیا لیکن لوگ نہ مانے،بھارت میں انتہا پسندوں کی ان حرکتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد اور ملک کی جگ ہنسائی پرخود بھارتی شہری بھی تنقید کر رہے ہیں۔