مزیدار ملائی کباب ،ہردل کی پسند

مزیدار ملائی کباب بنانے کے لیے ضروری اجزاء
قیمہ ۔۔۔ 1 کلو
ادرک لہسن پسا ہوا ۔۔۔ 3کھانے کا چمچ
نمک ۔۔۔ حسب ذائقہ
ہری مرچیں ۔۔۔ 8 عدد
انڈے ۔۔۔ 2 عدد
فریش کریم ۔۔۔ آدھی پیالی
کوکنگ آئل ۔۔۔ فرائی کے لیے
لال مرچ پسی ہوئی ۔۔۔ 2کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا ۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ۔۔۔ حسب ضرورت
پودینہ (باریک کٹا ہوا) ۔۔۔ حسب منشاء ذائقے کے لیے
مزیدار ملائی کباب بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے بریڈ کو دودھ میں10 منٹ بھگولیں پھر اس سے دودھ الگ کر لیں ، دبل روٹی ، قیمہ اور تمام مصالحہ جات کو ایک برتین میں اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس میں فریش کریم ملائیں اور اپنی ضرورت کے مطابق کباب بنا لیں کچھ دیر ان کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھیں ، پھر انڈے اچھی طرح پھینٹ لیں، کباب اس میں ڈپ کر کے 5 سے 10 منٹ تک آئل میں ڈپ فرائی کریں ، جب کبابوں کا رنگ گولڈن براون ہو جائے تو ان کو نکال کر الگ کر لیں اور اپنی مرضی کی چٹنی ساس یا صرف دہی کے ساتھ استعمال کریں۔ رمضان میں فورا تیار ہونے والے خواتیں کو زیادہ پسند ہیں کیونکہ رمضان میں کام زیادہ اور وقت کم ہوتا ہے ، اس لیے خواتین ایسے کھانوں کو ترجیح دیتی ہے جو جلد میں تیاور ہو جائیں ، آپ کو ملائی کباب ضرور ٹرائی کرنے چاہیں۔