افطاری میں پکوڑوں سموسوں کا دور، کھٹی میٹھی چٹنی کے بغیر ادھورا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی افطاری میں پکوڑوں سموسوں کا دور ہوتا ہے، ایسے میں صرف پودینے کی چٹنی سے ہی کام نہیں چلتا لوگ کچھ کھٹا میٹا کھانا بھی پ پسند کرتے ہیں ایسے میں ہم آپ کو کھٹی میٹھی چٹنی بنانے کی ترکیب سکھائیں گے ۔
کٹھی میٹھی چٹنی بنانے کے لیے اجزاء
سفید زیرہ 2 چائے کے چمچ
چاٹ مصالحہ 2 چائے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کا لا نمک 2 چٹکیاں
املی کا گاڑھا رس 2 کپ
آلوبخارے کا رگاڑھارس 1 کپ
چینی حسب ضرورت
دڑا مرچیں حسب ضرورت
بنانے کا طریقہ،

سب سے پہلے سفید زیرہ بھون کر پیس لیں ،املی اور آلو بخارے کے رس میں چاٹ مصالحہ اور زیرہ ڈال کر پکائیں 15منٹ بعد تک پکائیں تاکہ آمیزے صیح طرح گاڑھا ہو جائے ،سے آدھا آمیزہ نکال کر علیحدہ رکھ لیں باقی آدھے حصے میں چینی ملا لیں جو آمیزہ علیحدہ کیا تھا ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں کالا نمک اور نمک اور دڑا مرچیں ملا کر مکس کر لیں اورہلکا سا پکائیں لیں جی آپ کی مزیدارکھٹی میٹھی چٹنی تیار ہے آپ اس کو ہر قسم کے فاسٹ فوڈ کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔