ساگ پنجاب کی سوغات،غذائیت سے بھرپور

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب کی اصل پہچان سرسوں کے ساگ اور مکئی کی روٹی سے بہتر اور کوئی نہیں، اس سوغات میں ذائقہ، غذائیت اور رنگ کی بہتات ہے بالکل پنجاب کے لوگوں کی طرح، جو کہ سردیوں اور بہار کی سوغات ہے۔حالانکہ یہ ایک مرغن کھانا ہے لیکن اس کی خالصیت، تازہ اور نباتاتی ساخت نے پراسیسڈ کھانوں کی دنیا میں اسے فاتح بنا دیا ہے۔سرسوں کا ساگ بنانے کا آسان طریقہ آج ہم آپ کے لیے لائے ہیں۔
اجزاء
سرسوں کا ساگ ٹہنیوں کے ساتھ کاٹ لیں ۔۔2کلو
پالک –1کلو
میتھی کا ساگ (اگر دستیاب ہو) –1 کلو
موٹی ہری مرچ –پانچ سے سات عدد
نمک — حسب ذائقہ
ادرک –4انچ کا ٹکڑا

مکئی کا آٹا — دو کھانے کے چمچ، ایک چوتھائی پانی میں حل کرلیں
پانی — آدھا کپ
گڑ (خفیہ جزو) – ایک جائے کا چمچ
2بڑے پیاز باریک کٹے ہوۓ اور ایک چاۓ کا چمچ لہسن
مکھن – حسب خواہش
ساگ بنانے کا طریقہ
ایک بڑی دیگچی میں آدھا کپ پانی ڈال کر سرسوں کے پتے آدھا گھنٹے تک پکائیں- اب اس میں تمام دیگر اجزاء شامل کر کے پندرہ سے بیس منٹ مزید پکائیں، بلینڈر میں ڈال کر تھوڑا بلینڈ کریں
اب اس میں مکئی اور پانی کا محلول ڈال کر چند 15 منٹ تک پکائیں جب سب چیزیں اچھی طرح پک جائیں تو اس کو مکئی کی روٹی اور مکھن کے ساتھ پیش کر یں ،سب آپ کے فین ہو جائیں گے ۔