پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہےصدر مملکت

اسلام آباد( اے بی این نیوز  )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں پولیس آفس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔