مچھلی اور پالک بنائیں اور خوب کھائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) آج جو ہم آپ کیلئے ڈش لائے ہیں وہ ہے مچھلی اور پالک،اسک جب آپ پکائیں گے تو پکانے کے دوران ہی اس کی بھینی بھینی خوشبو سے آپ کو مزہ آنا شروع ہو جائے گا تو پھر آپ تیار ہیں اس ڈش کیلئے آپ کو مچھلی ایک کلو ،پیاز آدھا پاؤ ،پالک کا ساگ دو کلو ،گھی ایک پاؤ ،نمک، لال مرچیں حسب ضرورت درکار ہو گی،اب ااجاتا ہے پکانے کا مرحلہ تو آپ ساگ ابال کر پیس لیجئے۔ مچھلی کو نمک، لال مرچ اور لہسن لگاکر تین گھنٹے تک پڑا رہنے دیجئے۔ پھر اسے تل کر کڑاہی یا فرائی پین سے نکال لیجئے۔ اب اسی گھی میں ساگ اور پانی کے ساتھ پیسا ہوا مصالحہ بھونئے۔ اور اسے تھوڑا پکا کر اس میں مچھلی کے ٹکڑے رکھ کر دم پر لگا دیجئے۔ بیس منٹ میں سالن تیار ہو جائے گا۔ جب یہ تیار ہو جائے تو آپ نے اس ڈش کو نان کے ساتھ کھانا ہے،لیجئے پروٹین سے بھر پور آپ کی یہ نایاب ڈش تیار ہے۔