بلوچستان کی سجی ایسے جیسے جنت کا میوہ

سجی
اجزاء:
سالم مرغ۔ ایک عدد
دہی۔ آدھا کپ
لہسن کے جوئے۔ چار سے چھ عدد
پودینے کے پتے ۔ آدھا کپ
ہرا دھنیا (چوپ کرلیں)۔آدھی گٹھی
ہری مرچیں۔ چار سے پانچ عدد
زیرہ (بھنا، کٹاہوا)۔ آدھاچائے کا چمچ
ثابت دھنیا (بھنا، کٹاہوا)۔ آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس۔ دو کھانے کے چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
چاول (2 کنی ابلے ہوئے) ۔ایک کپ
تیل۔ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
سجی کو بنانے کیلئے ایک بڑے دائرے میں الاؤ جلایا جاتا ہے جن کے گرد لوگ بیٹھ کے سجی تیار کرتے ہیں۔ بڑی سی سلاخیں گاڑھ کر ان میں مصالحوں سے بھرے بکرے کے گوشت کو آگ کی حدت پہ تیار کیا جاتا ہے ۔ سجی کو بنانے میں چار سے پانچ گھنٹے لگ جاتے ہیں۔بلوچستان میں خشک گوشت کا رواج بھی صدیوں سے چلا آ رہا ہے ۔یہ خشک گوشت رمضان المبارک میں اکثر استعمال کیا جاتا ہے۔
اس ثقافت میں گوشت کو ایک کپڑے کے ساتھ باندھ کے لٹکادیا جاتا ہے جس سے گوشت خشک ہوتا جاتا ہے۔ پھر تین چار ماہ بعد اس گوشت کو مختلف کھانوں کے ساتھ مکس کرکے پکایا جاتا ہے ۔بلوچستان میں ایک اور بھی رواج قائم ہے،جسے خشک لسی کہا جاتا ہے۔
اس میں لسی کو ایک کپڑے کے ساتھ باندھ کے لٹکایا جاتا ہے اور جب سارا پانی نکل جاتا ہے، تو اس لسی کو خرود۔۔۔۔۔ کا نام بھی دیا جاتا ہے، اس کی شکل لڈو جیسی بنائی جاتی ہے۔ پھر ان لڈوئوںکو سالوں تک استعمال کیا جاتا ہے ۔ بلوچی ناشتے میں روٹی جس کو کوکی کہتے ہیںاور ساتھ میں چائے، دیسی گھی ، مکھن اور لسی جو کہ بلوچی لوگ بکرے کی کھال کو سکھا کر اس میں محفوظ کرتے ہیں،زیادہ پسند کی جاتی ہے۔

گرائنڈر میں لہسن کے جوئے، پودینہ، ہرادھنیا، ہری مرچیں، زیرہ، ثابت دھنیا، نمک اور تھوڑا پانی ڈال کرگرائنڈ کرلیں۔ مرغ کو دھوکرکچن پیپرسے خشک کرلیں اوراس پرگہرے کٹ لگالیں۔ پیالے میں دہی، لیموں کارس ،نمک اور گرائنڈ کیا ہوا پیسٹ ڈال کرمکس کرکے اچھی طرح مرغ پرلگا کرتقریباََ 2 گھنٹے فریج میں میرینیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔ مرغ کے پیٹ میں چاول بھر کرمرغ کوبمع میرینیشن پہلے سے گرم اوون میں150ڈگری پررکھ کر 40-50منٹ تک بیک کریں۔ سلاد اور ٹماٹوکیچپ کے ساتھ مہمانوں کو گرما گرم سروکریں۔