پاکستان کے اچھی خبر ،عالمی بینک 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) پاکستان کے اچھی خبر ،عالمی بینک 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے عالمی بینک پاکستان کو 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر دے گا ، ورلڈ بینک نے فنانسنگ کی منظوری دیدی ، یہ رقم بلوچستان کےسیلاب متاثرہ علاقوں میں روزگار،ضروری خدمات فراہمی پرخرچ کے لیے ہوگی، اس کے ذریعے 35 ہزار 100 افراد کی امداد کی جائے گی۔ اس حوالے سے عالمی بینک کےکنٹری ڈائریکٹرناجے بینہیسن نے کہا کہ بلوچستان کی متاثرہ 27 لاکھ سے زائد آبادی کو فائدہ ہوگا،یہ فنڈ مالی پیکیج پوسٹ فلڈز بحالی پروگرام کا حصہ ہے۔