Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

آئی ایم ایف کا گیس پرسبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے غریب ترین صارفین کے لیے سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ گیس صارفین کو ہدایات بھی جاری کی ہیں۔آئی ایم ایف کے مطابق گیس صارفین کو بے نظیر انکم
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں مستحق افراد کے لیے عید پیکج گرانٹ جاری

سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے طریقہ کار کے تحت تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔جبکہ آئی ایم ایف نے گیس صارفین کی کراس سبسڈی کے حوالے سے حکام کو نئی ہدایات دے دی ہیں۔آئی ایم ایف ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس

کے مطابق گیس صارفین کو بی آئی ایس پی کے طریقہ کار کے تحت تحفظ فراہم کیا جائے، گیس صارفین کو تحفظ فراہم کرنے تک کراس سبسڈی مرحلہ وار ختم کی جائے۔گھریلو صارفین کو قدرتی گیس کی منتقلی کے لیے بجٹ سبسڈی کو ختم کیا جانا

چاہیے۔واضح رہے کہ گھریلو صارفین قدرتی گیس کی منتقلی پر 40 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی تھی اور صارفین کوقدرتی گیس کی منتقلی پر 29 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی تھی۔حکومت نے یکم فروری سے گیس کے نرخوں میں 40 سے 65.29 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔