آئی فون 16کا کیمرہ ڈیزائن اور رنگ آن لائن لیک ہوگیا

لاس اینجلس (نیوزڈیسک)آئی فون 16 کی لانچ میں مہینوں باقی ہیں لیکن توقعات میں اضافہ جاری ہے اور انٹرنیٹ پر مٹھی بھر لیکس موجود ہیں کیونکہ ٹیک کے شوقین اور ایپل کے چاہنے والے آنے والی ڈیوائسز میں بہت دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔

متعدد آن لائن پورٹلز نے پروٹوٹائپ اور اندرونی ذرائع کی بنیاد پر آئی فون 16 کے بارے میں لیک ہونے والی تصاویر اور معلومات شیئر کرتے ہوئے کیمرہ سیکشن میں تبدیلیوں کا دعویٰ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ لیکس اصل پروڈکٹ کا حتمی ڈیزائن یا فیچرز نہیں ہیں کیونکہ فون بنانے والی کمپنیاں اکثر باضابطہ لانچ سے قبل آخری لمحات میں تبدیلیاں کرتی ہیں۔

مزیدپڑھیں:یورپ جانے والا پاکستانی جوڑا 4بچوں سمیت سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

ذرائع نے انکشاف کیا کہ آئی فون 16 لائن اپ کے ڈیزائن میں تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی جس میں پرو ماڈلز کو سونی اور کچھ دیگر اینڈروئیڈ ڈیوائسز کی طرح نیا کیپچر بٹن ملے گا۔

حالیہ لیکس آنے والے آئی فون 16 اور 16 پلس کے تازہ کیس لیکس کی وجہ سے سامنے آئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کیمرے کا ڈیزائن ڈائیگنل کیمرے کے بجائے عمودی ہوگا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ آئی فون 16 عمودی شکل پر مشتمل آئی فون ایکس ڈیزائن پر واپس جا رہا ہے۔