ویوو کا نیا V30 5Gاب پاکستان میں بھی دستیاب ہوگا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ویوو کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروایا گیا سمارٹ فون V30 5G آج، 26 مارچ 2024 سے پاکستان بھر میں صرف 139،999 روپے میں دستیاب ہے۔

ویوو کی مشہور زمانہ Vسیریز کے اس نئے سمار ٹ فون میں انتہائی پرکشش پوٹریٹ فوٹوگرافی کے لیے Aura Light Portrait فیچرکو اپ گریڈ کیا گیا ہے نیز 120Hz 3D Curved Screen اس دلکش سمارٹ فون کو اور بھی خاص بنادیتی ہے ۔

ویوو V30 5G کی سب سے خا ص بات اس کا پہلے سے بہتر Aura Light Portrait فیچر ہے جو لائٹ امیٹنگ ایریا کو نسبتاً بڑا اور سافٹ بناتے ہوئے اعلیٰ ترین پوٹریٹ فوٹوگرافی کو ممکن بناتا ہے۔ یہ فیچر Distance-Sensitive Lighting کو بھی سپورٹ کرتا ہے جو فاصلے کے مطابق برائٹنس کو کنٹرول کرتا ہے تاکہ آپ اپنے یادگار لمحات کو عمدہ ترین تصاویر کی صورت میں محفوظ کرسکیں۔

گروپ فوٹو کے لیے ویوو V30 5Gکو 50MP AF Ultra-Wide Angle کیمر ہ سے بھی آراستہ کیا گیا ہے جس کی مدد سے ہر طرح کے ماحول میں بے مثال تصاویر بنائی جا سکتی ہیں۔ یہ دلکش سمارٹ فون خوبصورتی اور ٹیکنالوجی کا انتہائی پر کشش امتزاج ہے۔
ویوو V30 5Gمیں موجود 120Hz 3D Curved Screen صارفین کیلئے سکرین دیکھنے کے تجربے کو بہت پر لطف بناتی ہے اور اس میں موجود 2800nits Peak Brightness کی مدد سے صارفین سورج کی تیز روشنی میں بھی با آسانی سکرین دیکھ سکتے ہیں۔
مزید برآں ویوو V30 5G کو ملٹی ٹاسکنگ کے بہترین اورتیز ترین تجربے کے لیے 12GB+12GB Extended RAM، 256GB کی بڑی سٹوریج اور Qualcomm Snapdragon® 7 Gen 3کے طاقتور پراسیسر سے آراستہ کیا گیا ہے۔ نیز اس میں موجود 5000mAh کی بڑی بیٹری 80W FlashCharge کے ساتھ محض 48 منٹ میں مکمل چارج ہو جاتی ہے۔
قیمت اور دستیابی
ویوو کا نیا V30 5G اس وقت پاکستان بھر میں دو دلکش رنگوں “Peacock Green”اور “Waving Aqua” میں 139،999 روپے میں دستیاب ہے۔
ویوو V30 5G کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V30 5G سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹوجی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( 2GB/ماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔