اہم خبریں

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے ،شاہ زین بگٹی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کوکلیدی اہمیت دیتا ہے کیونکہ سعودی عرب سے پاکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات ہیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تمام شعبوں میں قریبی دوطرفہ، برادرانہ اور تاریخی تعاون رہا ہے، پاکستان […]

امریکامیں طیارے کودوران سفرشدیدہچکولے،36 مسافر زخمی

ہونولولو ( نیوز ڈیسک)ریاست ہوائی میں شدید ہچکولوںکے باعث ایک مسافر طیارے میں کم سے کم 36 مسافر زخمی ہو گئے ہیں جن کو طبی امداد دی گئی جبکہ 20 کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ہوائی کے دارالحکومت ہونولولو کے ایمرجنسی میڈیکل سروسز نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا، 14 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کے سودے طے

کراچی ( نیوز ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 14 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کے سودے طے ہوئے،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 57 ارب روپے کم ہوکر 6507 ارب روپے ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 578 پوائنٹس کے احاطے میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کم […]

کراچی جانے والی ٹرین کو لاہور کے قریب حادثہ، انجن اور 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

لاہور (نیوز ڈیسک ) کراچی جانے والی ٹرین کو حادثہ جیا بگا کے قریب پیش آیا جس میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا اور ریلوے آپریشن جزوی طور پر معطل کردیا گیا۔ ٹرین کا انجن اور 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔حادثے کے حوالے سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ریلوے حکام […]

پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کی خواہش رکھتاہے۔انہوں نے یہ بات پیرکویہاں جمہوریہ انڈونیشیا کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے […]

پرویز الہٰی کے حوالے سے میرے پاس کہنے کوبہت کچھ ہے ، مگر یہ مناسب وقت نہیں،عثمان بزدار

لاہور(نیوز ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب لائسنس جاری کرنےکے کیس میں لاہور کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 5 جنوری تک مزید توسیع کردی، عثمان بزدار نے پرویز الٰہی کے حالیہ انٹرویو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کہنے کے لیے بہت باتیں ہیں […]

ٹوئٹر کی سربراہی کا معاملہ،صارفین کی اکثریت نے ایلون مسک کو عہدہ چھوڑنے کا کہہ دیا

اسلام آ باد(نیوز ڈیسک )کیا میں ٹوئٹر کی سربراہی سے دستبردار ہو جاؤں؟ ایلون مسک نے عوام سے رائے طلب کر لی، جس میں صارفین کی اکثریت نے ایلون مسک کو ٹوئٹر سربراہ کا عہدہ چھوڑنے کا کہہ دیا،اس مقصد کے لیے ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 18 دسمبر کو پول کرایا تھا۔ […]

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی

کراچی ( نیوز ڈیسک )ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے سے ایک لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 1796 ڈالر فی اونس ہے۔10 […]

عوام کیلئے بری خبر،حکومت کا آئندہ ماہ بھی تیل قیمت میں کمی پر مکمل ریلیف نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس محصولات بڑھانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سےحکومت نے آئندہ ماہ بھی تیل کی قیمت میں کمی کا عوام کو مکمل ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیزل پر فی لیٹر […]

تھائی لینڈ بحریہ کا جہاز سمندری طوفان میں پھنس کر ڈوب گیا،31 اہلکار لاپتہ

بنکاک(نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ کی بحریہ کا جہاز اپنی حدود میں 20 سمندری ناٹیکل میل کے فاصلے پر ڈوب گیا،بحری جہاز ڈوبنے سے 109 افراد سمندر میں ڈوب گئے،31 اہلکار لاپتہ، امدادی کاموں کے لیے 2 ہیلی کاپٹرز اور 4 کشتیاں بھیجی گئیں۔ریسکیو ٹیم نے 109 میں 78 افراد کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا […]